سورة الشعراء - آیت 118

فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب میرے اور ان کے درمیان دوٹوک فیصلہ فرما دے۔ مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات عطا فرما۔“ (١١٨)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا....: اس فیصلے سے مراد انھیں نیست و نابود کر دینے والا عذاب ہے، جو’’ وَ نَجِّنِيْ وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ‘‘ سے سمجھ میں آ رہا ہے۔