سورة الشعراء - آیت 100

فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِيْنَ: یعنی جن جن کو ہم دنیا میں اپنا سفارشی سمجھتے تھے اور ہمارا خیال تھا کہ ان کا دامن تھام لیں گے تو ہمارا بیڑا پار ہے، ان میں سے آج کوئی نظر نہیں آتا۔ مشرکوں کے لیے کوئی سفارشی نہیں ہو گا، جب کہ مومنوں کے لیے انبیاء، فرشتے اور مومن سفارشی ہوں گے۔