سورة الشعراء - آیت 85
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور مجھے جنت نعیم کے وارثوں میں شامل فرما۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ: ’’ وَرَثَةِ ‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ مومنون کی آیت (۱۱) پچھلی آیت میں دنیا کی سعادت مانگی اور اس آیت میں آخرت کی سعادت طلب کی۔