سورة المؤمنون - آیت 46

إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف، لیکن انہوں نے تکبر کیا اور بڑی سرکشی کی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡىِٕهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا: یہاں وہ بات حذف کر دی ہے جسے فرعون اور اس کے سرداروں نے سخت تکبر سے ٹھکرا دیا، کیونکہ اس سے پہلے تمام انبیاء کے تذکرے میں اس کا بیان کئی بار ہو چکا ہے، یعنی : ﴿ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴾ [ المؤمنون : ۳۲ ] ’’کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کے بیان کے متعلق ہر رسول کی دعوت یہی تھی۔ (دیکھیے انبیاء : ۲۵) فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ:’’ فَاسْتَكْبَرُوْا ‘‘ میں سین اور تاء کا اضافہ تکبر کی شدت پر دلالت کرتا ہے۔ ’’ قَوْمًا عَالِيْنَ‘‘ کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ قصص (۴)۔