سورة المؤمنون - آیت 40

قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ارشاد ہوا کہ وقت قریب ہے جب یہ اپنے کیے پر پچھتائیں گے۔ (٤٠)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ : ’’ قَلِيْلٍ ‘‘ کا معنی بہت کم ہے، اس کی قلت کی مزید تاکید کے لیے ’’عَنْ‘‘ کے ساتھ ’’مَا‘‘ کا اضافہ فرمایا ہے، یعنی بہت ہی کم مدت میں۔ (بقاعی)