سورة الأنبياء - آیت 15
فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور وہ یہی پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو کھلیان کردیا زندگی کی ایک رمق تک ان میں نہ رہی۔“
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ....: ’’ حَصِيْدًا ‘‘ ’’حَصَدَ يَحْصُدُ‘‘ (درانتی سے کاٹنا) سے ’’فَعِيْلٌ‘‘ بمعنی مفعول (مَحْصُوْدٌ) ہے۔ فعیل کا وزن مذکر و مؤنث اور واحد، تثنیہ، جمع سب کے لیے ایک ہی آتا ہے، معنی کٹے ہوئے۔