سورة الأنبياء - آیت 14

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہنے لگے ہائے ہماری کم بختی بے شک ہم ظالم تھے۔ (١٤)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالُوْا يٰوَيْلَنَا....: جب اللہ کا عذاب آ گھیرتا ہے تو بدکار سے بدکار قومیں بھی گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسی طرح واویلا مچاتی ہیں، مگر اس وقت گناہوں کے اعتراف اور توبہ کرنے کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ دیکھیے سورۂ مومن (۸۵)۔