سورة طه - آیت 33

كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ ہم خوب تیری پاکی بیان کریں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيْرًا....: یعنی ان دعاؤں سے ہمیں کوئی دنیاوی مفاد مقصود نہیں، بلکہ مقصد یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تعاون سے تیری تسبیح اور تیرا ذکر بہت زیادہ کر سکیں گے، مثلاً دنیوی ضروریات آپس میں تقسیم کر لیں گے تو تسبیح و ذکر اور دعوت کے لیے زیادہ وقت نکل سکے گا۔