سورة طه - آیت 23

لِنُرِيَكَ مِنْ آيَاتِنَا الْكُبْرَى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم آپ کو اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لِنُرِيَكَ مِنْ اٰيٰتِنَا الْكُبْرٰى: یہاں ’’ مِنْ ‘‘ بعض کے معنی میں ہے، یعنی ہم نے عصا اور ید بیضا تمھیں اپنے چند بڑے معجزے دکھانے کے لیے عطا کیے ہیں۔ یہ معنی بھی ہے کہ ہم نے یہ معجزے تمھیں اپنے کچھ مزید بڑے معجزے دکھانے کے لیے دیے ہیں۔ ان کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل (۱۰۱)۔