سورة طه - آیت 8

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہ اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اس کے بہترین نام ہیں۔“ (٨)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَللّٰهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ....: یعنی جس ہستی کی یہ صفات بیان ہوئی ہیں وہ اللہ ہے جس کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں۔ ’’ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى ‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف (۱۸۰)۔