سورة الكهف - آیت 78
قَالَ هَٰذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اس نے کہا میرے اور تیرے درمیان تفریق ہوگئی۔ اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
هٰذَا فِرَاقُ : اس پر اصل میں تنوین تھی، پھر تخفیف کے لیے مضاف کر دیا۔