سورة النحل - آیت 7
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَىٰ بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنفُسِ ۚ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور وہ تمہارا بوجھ اس شہر تک لے جاتے ہیں جہاں تم تھے، جسمانی مشقت کے بغیر پہنچ نہیں سکتے، بے شک تمہارا رب بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِيْهِ....: یہ بات قرآن میں کئی جگہ آئی ہے، مثلاً سورۂ مومنون (۲۱، ۲۲)، سورۂ مومن (۷۹ تا ۸۱)، سورۂ یس (۷۱ تا ۷۳) اور سورۂ زخرف (۱۲ تا ۱۴)۔