سورة الحجر - آیت 86

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک آپ کا رب کمال درجے کا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔“ (٨٦)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِيْمُ: تو پھر اس کے لیے انھیں دوبارہ زندہ کرنا کیا مشکل ہے؟ [ديكهيے سورهٔ يٰس: ۸۱]