سورة الحجر - آیت 86
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”بے شک آپ کا رب کمال درجے کا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔“
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِيْمُ: تو پھر اس کے لیے انھیں دوبارہ زندہ کرنا کیا مشکل ہے؟ [ديكهيے سورهٔ يٰس: ۸۱]