سورة الحجر - آیت 52

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب اس کے پاس آئے تو انہوں نے اسے سلام کہا، اس نے کہا ہم تم سے خوف محسوس کرتے ہیں۔“ (٥٢) ”

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ : ’’وَ جِلُوْنَ ‘‘ ’’ وَجِلَ يَوْجَلُ (س) سے ’’ وَجِلٌ ‘‘ (صفت مشبہ) کی جمع ہے، بمعنی ڈرنے والے۔ ڈرنے کی وجہ، مکمل واقعہ اور اس کے فوائد کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۶۹) سے واقعہ کے آخر تک۔