سورة الحجر - آیت 25

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک تیرا رب ہی انہیں اکٹھا کرے گا۔ یقیناً وہ حکمت والا، سب کچھ جاننے والاہے۔“ (٢٥)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ....: کفار دوبارہ زندہ ہونے کے منکر تھے، توحید کے دلائل کے بعد نہایت تاکید کے ساتھ قیامت کا یقین دلایا، کیونکہ یہ اللہ کے حکیم و علیم ہونے کا لازمی نتیجہ ہے اور اس کے بغیر بندہ نہ مومن ہوتا ہے، نہ باز پُرس کے یقین کے بغیر کوئی نیکی ہو سکتی ہے اورنہ گناہ سے بچا جا سکتا ہے۔