سورة ھود - آیت 122
وَانتَظِرُوا إِنَّا مُنتَظِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور انتظار کرو، یقیناً ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں۔“
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ انْتَظِرُوْا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ : یعنی تم بھی اللہ کے حکم کی راہ دیکھتے رہو ہم بھی راہ دیکھ رہے ہیں، یا تم ہمارے انجام کی راہ دیکھتے رہو، ہم تمھارے انجام کی راہ دیکھ رہے ہیں۔