سورة الاعراف - آیت 159
وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور موسیٰ کی قوم میں سے کچھ لوگ ہیں جو حق کے ساتھ رہنمائی کرتے اور اس کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔“
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ....: اس سے مراد وہ یہودی ہیں جو تورات پر قائم رہے اور وہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر آپ پر ایمان لے آئے، جیسے عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی۔