سورة الاعراف - آیت 91

فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو انہیں زلزلے نے آلیا پھر وہ اپنے گھر میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔“

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ....: ان پر عذاب دونوں طرح سے آیا، یعنی ’’الرَّجْفَةُ ‘‘ (زلزلہ) بھی، جیسے یہاں مذکور ہے اور’’الصَّيْحَةُ ‘‘ (چیخ) بھی، جیسا کہ سورۂ ہود (۹۴) میں ہے۔ ’’الرَّجْفَةُ ‘‘ کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۷۸) کے حواشی۔