سورة الاعراف - آیت 66

قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کی قوم کے جن سرداروں نے انکار کیا تھا کہنے لگے بے شک ہم تجھے بے وقوفی میں مبتلا دیکھ رہے ہیں اور ہم یقیناً تجھے جھوٹوں میں سے گمان کرتے ہیں۔ (٦٦)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّا لَنَرٰىكَ فِيْ سَفَاهَةٍ: ان کے نزدیک آباء کی تقلید میں شرک کرنا اور دوسری خرافات اختیار کرنا عین عقل مندی اور اس کی مخالفت بے وقوفی تھی۔