سورة الانعام - آیت 106
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ اسی کی پیروی کریں جو آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے وحی کی گئی ہے اس کے سوا کوئی سچامعبود نہیں اور مشرکوں سے اعراض کریں۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(102) نبی کریم (ﷺ) کے دل کی تقویت اور ان کے حزن وملال کے ازالہ کے لیے انہیں حکم دیا جا رہا ہے کہ آپ اپنی راہ پر ثابت قدمی کے ساتھ چلتے رہئے، اور مشرکین کی باتوں کا خیال نہ کیجئے۔