سورة الانعام - آیت 83

وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاءُ ۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلے میں دی ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کرتے ہیں بے شک آپ کا رب بڑی حکمت والا، خوب جاننے والاہے۔“ (٨٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(79) اس آیت کریمہ میں "حجت " سے مراد وہ دلائل ہیں جو آیت (74) سے یہاں تک بیان کیے گئے ہیں۔ جن کی تردید نہیں کی جاسکتی، اور جن کی اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل ابراہیم (علیہ السلام) کو بغیر کسی معلم کے واسطہ کے رہنمائی کی تھی، تاکہ وہ تنہا پوری قوم پر غالب آجائیں، اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے خزانہ علم وحکمت کے دروازے کھول دیتا ہے، اور دیگر لوگوں پر فوقیت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی حکمتوں کو جاننے وا لاہے۔