سورة الانعام - آیت 64
قُلِ اللَّهُ يُنَجِّيكُم مِّنْهَا وَمِن كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ أَنتُمْ تُشْرِكُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرما دیں اللہ تمہیں اس سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے۔ پھرتم شرک کرتے ہو۔“
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت(64) میں گذشتہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ آپ کہہ دیجئے کہ اس مصیبت سے اور ہر مصیبت سے صرف اللہ نجات دیتا ہے لیکن ان کی فطرت کی کجی اور مشرکانہ عادت کا نتیجہ دیکھئے کہ نجات پا جانے کے بعد وہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں اور اپنا دہندہ کسی اور کو بتانے لگتے ہیں۔