سورة الانعام - آیت 29

وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور انہوں نے کہا ہماری اس دنیا کی زندگی کے سوا کوئی زندگی نہیں اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(32) یعنی اگر فرض کرلیا جائے کہ وہ لوگ بعث بعد الموت اور قیامت کے منا ظر دیکھ لینے کے بعد دوبارہ دنیا میں بھیج دیئے جائیں، تو اللہ جانتا ہے کہ وہ اپنے تمر دو عصیان کی وجہ سے یہی کہیں گے کہ اس دنیاوی زند گی کے بعد اب کوئی دوسری زندگی نہیں ہے اور موت کے بعد ہم دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے۔