سورة الانعام - آیت 27
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور کاش آپ دیکھیں جب وہ آگ پر کھڑے کیے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش! ہم واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی آیات کو نہ جھٹلاویں اور ایمان والوں میں سے ہوجائیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(30) مشرکین مکہ اپنے آپ کو کس طرح ہلاک کر رہے ہیں اس کی کیفت بیان کی جارہی ہے وہ دنیا میں تو قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں، لیکن آخرت میں انہیں اپنے اس فعل بد پر ندامت اور شدید افسوس ہوگا اور تمنا کریں گے کہ کاش ہم دوبارہ دنیا کی طرف لوٹا دیئے جاتے تو قرآن کی تکذیب نہ کرتے بلکہ اس پر ایمان لے آتے۔