سورة الانعام - آیت 24

انظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ ۚ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دیکھیں انہوں نے کیسے اپنے آپ پر جھوٹ بولا اور ان سے گم ہوگئے وہ جو جھوٹ بنایا کرتے تھے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(27) اللہ تعالیٰ کہے گا ذرا دیکھو تو سہی، کس طرح یہ لوگ علام الغیوب کے سامنے اپنے مشرک ہونے کی نفی کرکے اپنے آپ کو جھٹلا رہے ہیں۔ اور کس طرح شرکاء کے بارے میں ان کی امیدیں خاک میں مل گئیں نہ وہ سفارشی بن سکے، اور نہ ہی ان کی مدد کرسکے۔