سورة الانعام - آیت 23
ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھران کا فریب اس کے سواکچھ نہ ہوگا کہ کہیں گے اللہ کی قسم! اے ہمارے رب! ہم شریک بنانے والے نہ تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(26) پہلے اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے احوال اور ان کے دام شرک میں پھنس جانے کا ذکر کیا، اور اب یہ خبر دے رہا ہے کہ جب وہ قیامت کے دن مشکل ترین حقائق کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں گے تو شرک سے اپنی براءت کا اعلان کردیں گے اور اپنے اس جھوٹ پر قسم کھا جائیں گے اس قول کے مطابق "فتنہ "سے مراد کفر ہے، ایک قول یہ ہے کہ "فتنہ " سے مراد ان کا جواب ہے یعنی روز قیامت مشرکین کا جواب شرک کا انکار اور اس سے براءت کا اظہار ہوگا اور دونوں ہی قول کے مطابق ان کا عذر ایک دوسرا گناہ ہوگا جو ان کے مشرک ہونے کی مزید تائید کررہا ہوگا۔