سورة الانعام - آیت 18

وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہی کمال حکمت والا، ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

"آسمانوں اور زمین میں تمام مخلوقات کی گر دنیں اسی کے لیے جھکی ہوئی ہیں، وہ ہر چیز پر غالب ہے تمام مخلوقات اس کی عظمت وجلال اور قہر وجبروت کی معترف اور اس کے فیصلہ کے سامنے مجبور ہیں۔