مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۖ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
” میں نے انہیں اس کے سواکچھ نہیں کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا رب ہے اور میں ان پر گواہ تھا جب تک ان میں رہا، پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا تو توہی ان پر نگران تھا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔
(143) ”قرآن کریم میں "وفاة" کا لفظ تین معنوں میں استعمال ہوا ہے : موت کے معنی میں : جیسا کہ اللہ نے فرمایا İ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَاĬ (الزمر :42) نیند کے معنی ہیں : جیسا کہ اللہ نے فرمایا : İوَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِĬ ( الانعام :60) اور اٹھا لینے کے معنی ہیں جیسا کہ اس آیت کریمہ میں آیا ہے، اور آل عمران کی آیت (55) İ إِذْ قَالَ اللَّهُ يَاعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ Ĭمیں آیا ہے معلوم ہوا کہ یہاں وفاہ" بمعنی "رفع" کے ہیں یعنی "جب تو نے مجھے آسمان پر اٹھالیا "موت کے معنی میں نہیں ہے اسلیے کہ (جیسا کہ آل عمران میں بیان کیا جا چکا ہے) صحیح احادیث سے یہی ثابت ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو موت لاحق نہیں ہوئی، بلکہ وہ آسمان پر اسی حال میں موجود ہیں جس حال میں دنیا میں تھے، یہاں تک کہ آخری زمانے میں دوبارہ زمین پر اتریں گے، اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انبیاء کرام جب اپنی دنیاوی عمر پوری کر کے عالم بززخ کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں۔ تو انہیں اپنی امتوں کی احوال واعمال کا پتہ نہیں ہوتا۔ امام بخاری نے اپنی کتاب "الصحیح" کے کئی ابواب میں ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی (ﷺ) نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ قیامت کے دن میری امت کے کچھ لوگ لائے جائیں گے، جنہیں بائیں طرف لے جا یائے گا، تو میں کہوں گا : اے رب یہ لوگ تو میرے ساتھی ہیں، تو آپ سے کہا جائے گا۔ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی باتیں پیدا کی تھیں تو میں اللہ کے نیک بندے (عیسی) کی طرح کہوں گا : İوَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ Ĭتو ان سے پھر کہا جائے گا کہ یہ لوگ آپ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد ہر لمحہ پیچھے ہوتے رہے۔