سورة المآئدہ - آیت 61

وَإِذَا جَاءُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَقَد دَّخَلُوا بِالْكُفْرِ وَهُمْ قَدْ خَرَجُوا بِهِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَكْتُمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے، حالانکہ یقیناً وہ کفر کے ساتھ داخل ہوئے اور یقیناً کفرکے ساتھ ہی نکل گئے اور اللہ اچھی طرح جاننے والا ہے جو وہ چھپاتے رہے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

84۔ مراد یا تو یہود ہیں یا منافقین اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (ﷺ) کو ان کے بارے میں خبر دی کہ جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں تو اپنے دل میں کفر چھپائے ہوتے ہیں، اور واپس جاتے ہیں تو اپنے کفر پر قائم رہتے ہیں، آپ کی مبارک علمی مجلسوں میں جو کچھ سنتے ہیں اس سے کچھ بھی استفادہ نہیں کرتے۔