سورة المآئدہ - آیت 56

وَمَن يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو کوئی اللہ کو اور اس کے رسول کو اور ان لوگوں کو دوست بنائے جو ایمان لائے ہیں تو یقیناً اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے۔“

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

79۔ اللہ اس کے رسول اور مسلمانوں سے دوستی کرنے والوں کو (اللہ کی جماعت) کے نام سے موسوم کیا گیا، اور ان سے اللہ کا وعدہ بتایا گیا کہ وہی بالآخر کامیاب اور فائز المرام ہوں گے، چنانچہ صحابہ کرام کے ساتھ ایسا ہی ہوا، اللہ تعالیٰ نے انہیں غالب بنایا، اور یہود کو قید و بند، قتل و جلاوطنی اور جزیہ کے ذریعہ ذلیل و رسوا کیا، اور قیامت تک ان کا یہی حال رہے گا، ان کا عارضی اور ظاہری غلبہ ان کی حقیقی ذلت و رسوائی کو دور نہیں کرسکتا۔