سورة المآئدہ - آیت 42

سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ ۚ فَإِن جَاءُوكَ فَاحْكُم بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ ۖ وَإِن تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَن يَضُرُّوكَ شَيْئًا ۖ وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” بہت سننے والے ہیں جھوٹ کے بہت کھانے والے حرام کے اگر وہ آپ کے پاس آئیں آپ ان کے درمیان فیصلہ کریں یا ان سے منہ پھیر لیں اور اگر آپ ان سے منہ پھیر لیں تو وہ ہرگز آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے اور اگر فیصلہ کریں آپ ان کے درمیان توانصاف کے ساتھ فیصلہ کریں بے شک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (٤٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

58۔ اس آیت میں گذشتہ آیت کے مضمون کی تاکید ہے، اور یہود کی ایک دوسری صفت (رشوت خوری) بیان کرنا مقصود ہے، رشوت لینا اور مختلف طریقوں سے لوگوں کے مال کھانا یہودیوں کی سرشت میں داخل ہے۔