سورة الاخلاص - آیت 2
اللَّهُ الصَّمَدُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ بے نیاز ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(2)سب کی حاجتیں وہی پوری کرنے والا ہے، اس کے در کے سوا کوئی در نہیں، سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں اس لئے کہ وہ اپنی صفات میں کامل ہے، اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے، اس کا حلم اس کے غضب پر غالب ہے، اس کی رحمت ہر چیز کے لئے عام ہے، اسی طرح وہ اپنی تمام صفات میں کامل ہے، اس میں کوئی نقص و عیب نہیں۔