سورة الماعون - آیت 3

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(3)اور چونکہ اس کا آخرت اور جزا و سزا پر ایمان نہیں، اسی لئے نہ وہ خود مسکینوں کو کھانا کھلاتا ہے نہ ہی دوسروں کو اس کی ترغیب دلاتا ہے۔