سورة قریش - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
سورۃ قریش مکی ہے، اس میں چار آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ قریش نام : پہلی آیت میں لفظ ” قریش“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : جمہور کے نزدیک یہ سورت مکی ہے اور ضحاک اور کلبی نے کہا ہے کہ یہ مدنی ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ﴿لِإِيلَافِ مکہ میں نازل ہوئی تھی۔