سورة الفیل - آیت 3

وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان پر پرندوں کے جھنڈکے جھنڈ بھیج دیے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)اور ان کو ہلاک و برباد کرنے کے لئے پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئے جو سمندر کی طرف سے آئے تھے۔