سورة التکاثر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سورۃ التکاثر مکی ہے، اس میں آٹھ آیتیں، اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ التکاثر نام : پہلی آیت میں لفظ ﴿ التَّكَاثُرُ آیا ے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿ أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی امام بخاری نے اسے مدنی کہا ہے اور دلیل میں ابی بن کعب کی روایت پیش کی ہے کہ ہم رسول اللہ (ﷺ) کے قول ” لو ان لابن آدم وادیین من مال لتمنی وادیاثالثاً، ولا یملاجوف ابن آدم الا التراب“ اگر ابن آدم کے پاس دو وادی بھر کر مال ہوتا، تو وہ تیسری وادی کی تمنا کرتا، ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی سے بھرے گا“ کو قرآن کا حصہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ﴿ أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ Ĭ نازل ہوئی۔ یہ روایت اس سورت کے مدنی ہونے کی دلیل اس طرح بنتی ہے کہ ابی بن کعب مدینہ میں مسلمان ہوئے تھے، لیکن راجح یہی ہے کہ یہ سورت مکی ہے اور ابی بن کعب کی روایت کی توجیہہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جو صحابہ مدینہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے، جب انہوں نے پہلی بار نبی کریم (ﷺ) کی زبانی یہ سورت سنی تو سمجھے کہ یہ ابھی مدینہ میں نازل ہوئی ہے۔