سورة العاديات - آیت 3
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر صبح سویرے حملہ کرتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(3)اور ان گھوڑوں کی قسم جو صبح کے وقت دشمنوں پر حملہ کرتے ہیں تاکہ انہیں اچانک جا لیا جائے، اور انہیں دفاع کرنے یا بھاگنے کا موقع نہ دیا جائے ور نہ دشمن کے خلاف فوج کشی اور گھوڑوں کے ذریعہ ان پر حملہ کسی بھی مناسب وقت میں کیا جاسکتا ہے۔