سورة الزلزلة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سورۃ الزلزال مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے تفسیر سورۃ الزلزال نام : پہلی آیت کے لفظ زلزالھا“ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت ابن عباس (رض) اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے اور ابن مسعود و جابر (رض) اور عطاء کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ (اذا زلزلت) مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ ترمذی، ابن مردویہ اور بیہقی نے انس (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” جو شخص (اذا زلزلت) پڑھے گا، اسے نصف قرآن کا ثواب ملے گا اور جو (قل ھو اللہ احد) پڑھے گا اسے ایک تہائی قرآن کا ثواب ملے گا، اور (قل یایھا الکافرون) پڑھے گا، اسے ربع قرآن کا ثواب ملے گا۔ “