سورة العلق - آیت 1
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی اپنے رب کے نام سے پڑھو جس نے پیدا کیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1)یہاں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ ان پر جو قرآن کریم بذریعہ وحی نازل ہوتا ہے اس کی تلاوت سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا کریں۔