سورة التين - آیت 6

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ ان کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہیں ہو گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(6)البتہ اس بدترین انجام سے وہ لوگ بچا لئے جائیں گے جن پر اللہ نے یہ احسان کیا کہ انہیں ایمان، عمل صالح اور اخلاق حسنہ کی توفیق دی، انہیں اللہ تعالیٰ جہنم سے دور کر دے گا، اور جنت میں اعلیٰ مقام پر فائز کرے گا جس کی نعمتیں اور خوشیاں کبھی ختم نہیں ہوں گی۔