سورة الليل - آیت 14
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14)اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! میں تمہیں جہنم کی اس آگ سے ڈرائے دے رہا ہوں جو ہمیشہ بھڑکتی رہے گی، کبھی سرد نہیں پڑے گی ۔