سورة الليل - آیت 7

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم اس کی آسان راستے کے لیے آسانی کردیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(7)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم دنیا میں ایسے آدمی کے لئے ان نیک کاموں کو آسان بنا دیتے ہیں جو ہماری رضا اور خوشنودی کا سبب ہوتے ہیں اور آخرت میں اسے جنت میں داخل کردیں گے۔