سورة البلد - آیت 19
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کریں گے نہ ایمان لائیں گے، اور نہ عمل صالح کریں گے اور جذبہ رحمت سے محروم ہونے کے باعث نہ اللہ کے بندوں پر رحم کریں گے وہ بدبختوں میں سے ہوں گے۔