سورة البلد - آیت 17

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر لوگوں میں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی تلقین کی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17)جنت کی راہ میں واقع دشوار گھاٹی کو عبور کرنے کے ضمن میں یہ بھی ہے کہ وہ طالبان جنت اللہ پر دل سے ایمان لاتے ہیں اور اپنے اعضاء و جوارح کے ذریعہ عمل صالح کرتے ہیں اور اللہ کی بندگی اور دعوت الی اللہ کی راہ میں انہیں جو صعوبتیں لاحق ہوتی ہیں ان پر صبر کرتے ہیں، اور وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و رحمت کی نصیحت کرتے ہیں، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفتح آیت(29) میں صحابہ کرام کی تعریف میں فرمایا ہے : ﴿رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْĬ ” وہ لوگ آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں۔ “