سورة البلد - آیت 15

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قریبی یتیم

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15/16) اس وقت کسی رشتہ دار یتیم کو یا کسی نہایت غریب و نادار کو کھانا کھلانا۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ ﴿يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ Ĭ میں اس بات کی ترغیب دلائی گئی ہے کہ داد و دہش اور دیگر مالی تعاون و مدد میں رشتہ دار محتاجوں کو دوسروں پر مقدم رکھا جائے۔