سورة البلد - آیت 7

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)اور وہ یہ بھی گمان کر بیٹھا کہ اللہ اسے نہیں دیکھ رہا ہے اور ہر چھوٹے اور بڑے گناہ پر اس کا محاسبہ نہیں کرے گا۔ یہ اس کی خام خیالی ہے، قیامت ضرور آئے گی اور رب ذوالجلال ہر چیز پر غالب ہے، اسے کوئی مغلوب نہیں کرسکتا، وہ قیامت کے دن اس کے ایک ایک عمل کا حساب لے گا اور جس دولت کو اپنی شہوتوں کی تسکین کے لئے پانی کی طرح بہا تا تھا اس پر ضرور اس کا مواخذہ کرے گا اس دن کوئی بھی اس سے راہ فرار نہیں اختیار کرسکے گا۔