سورة الفجر - آیت 18
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18)اور غایت درجہ کے بخل اور حب دنیا کی وجہ سے فقراء و مساکین کو کھانا کھلانے کی تم ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دلاتے ہو۔