سورة الفجر - آیت 5

هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً اس میں صاحب عقل لوگوں کے لیے بڑی قسم ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٢) اس آیت کریمہ میں باری تعالیٰ نے مذکورہ بالا قسموں کی عظمت کا احساس دلا یا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی صاحب عقل آدمی ہوگا وہ جان لے گا کہ یہ عظیم قسم ہے اور جس بعث بعد الموت کی یقین دہانی کے لئے یہ قسم کھائی گئی ہے، اس کی آمد میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔