سورة الغاشية - آیت 15

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تکیے قطاروں میں لگے ہوئے ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15)اور ریشم و دیباج کے بنے تکیے بستروں اور رہائش کی جگہوں پر قطار در قطار لگے ہوں گے، جن پر وہ جب چاہیں گے ٹیک لگا کر آرام کریں گے۔